حالات سے مایوس نہیں, بہت جلد فلم انڈ سٹری اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی: خوشبو

Khushoo

Khushoo

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ خوشبو نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری کے مو جودہ حالات سے مایوس نہیں ہوں، مجھے قوی امید ہے کہ بہت جلد فلم انڈسٹری اپنا کھو یا ہوا مقام حاصل کر لے گی اور انڈسٹری میں پہلے والی رونقیں بحال ہو جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہر کوئی اپنی ذمے داری پوری کرنے لگے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت جلد پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی عروج آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری کا جو حال ہے اس کا ذمے دار کوئی اور نہیں بلکہ ہم سب لوگ ہیں مگر آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ماضی کو فراموش کر کے نیک نیتی سے آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں فلم انڈسٹر ی کے مو جودہ حالا ت سے مایوس نہیں، مجھے مکمل یقین ہے کہ بہت جلد فلم انڈسٹری اپنا کھو یا ہوا مقام حاصل کر لے گئی۔