ایس آئی یو ٹی کے تحت علما کی رائے پر مبنی کتاب کی رونمائی

SIUT Book

SIUT Book

کراچی (جیوڈیسک) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کی جانب سےانسانی اعضا عطیہ کرنے اور ان کی پیوند کاری سے متعلق علمائے دین کی رائے پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔

انسانی اعضاء عطیہ کرنے اور ان کی پیوند کاری سے متعلق علمائے دین اور مذہبی اسکالرز نے اپنی رائے کو کتابی شکل میں شائع کردیا۔ علماء کا کہنا ہے کہ انسانی اعضاء کی پیوندکاری شرعی ، قانونی یا اخلاقی اعتبار سے ممنوع نہیں۔

تقریب میں شریک ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کا کہنا تھا کہ ایک انسان کی موت سے 17 لوگ زندہ ہوتے ہیں اور اعضاء کا عطیہ کرنا مذہب کی بے حرمتی نہیں ہے۔

ڈاکٹر ادیب ادیب الحسن رؔضوی کا کہنا تھا کہ ہر سال دو سے ڈھائی لاکھ افراد جگر کی خرابی سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اور ان میں بڑی تعداد نوجون طبقے کی ہے۔