آئندہ چھ ماہ میں پاکستان کو مختلف عالمی اداروں سے پانچ ارب ڈالر سے زائد ملنے کی توقع ہے۔ سرکاری زرائع کے مطابق آئندہ چھ ماہ میں حکومت کو بیرونی ذرائع سے پانچ ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔۔اس رقم میں آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والے تین ارب ڈالر شامل نہیں ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک جنوری دو ہزار چودہ تک ہر ماہ چالیس سے پچاس کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جبکہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے بقایاجات کی مد میں 80 کروڑ ڈالربھی آئندہ چھ ماہ میں ملنے کی توقع ہے۔ سر کاری زرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے ایتصلات کے وفد کو پی ٹی سی ایل کی تمام پراپرٹیز کے جلد از جلد ٹرانسفرکی یقین دہانی کرائی ہے۔