لاہور (جیوڈیسک) رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں یوریا کی فروخت ستائیس لاکھ ٹن رہی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ڈیڑھ فیصد کم ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے سال جنوری سے جون تک یوریا کی مقامی فروخت ستائیس لاکھ پچاس ہزار ٹن کی سطح پر موجود تھی۔
جون کے مہینے میں یوریا کی فروخت پینتالیس فیصد کمی سے پانچ لاکھ سڑسٹھ ہزار ٹن رہی۔ جنوری سے جون تک ڈی اے پی کی مقامی فروخت چار لاکھ تیئس ہزار ٹن رہی جبکہ جون کے مہینے میں فروخت چھپن فیصد اضافے سے ڈیڑھ لاکھ ٹن رہی۔