چھ ستمبر ہمیں تاریخ کے روشن باب کی یاد دلاتا ہے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کہا ہے کہ کہ 6 ستمبر ہمیں تاریخ کے روشن باب کی یاد دلاتا ہے، جب پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنے سے کہیں بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر نیول کمپلیکس اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں تاریخ کے روشن باب کی یاد دلاتا ہے، اس دن پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنے سے کہیں بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، اپنی عظیم قربانیوں سے دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے اور اس کے مضموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

آج اڑتالیس سال گزر جانے کے باوجود اس جنگ کے نقوش مدھم نہیں ہو سکے۔ نیول چیف ایڈمرل آصف سندیلہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے ستمبر کی جنگ میں اپنی واضح برتری برقرار رکھی، پاکستان بحریہ خطے کی ایک عظیم قوت بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ پر قوم کا اعتماد ہمارا بہترین اثاثہ ہے۔