اسلام آباد (جیوڈیسک) مختلف وزارتوں میں سیکرٹ فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے سینئر تجزیے کار حامد میر کے مطابق داخلہ، خارجہ، اطلاعات، آئی ٹی سمیت کئی وزارتوں کے سیکرٹ فنڈ ختم کر دیئے گئے ہیں۔
اطلاق سے امریکا اور برطانیہ کے سفارتخانوں کے سیکرٹ فنڈز ختم ہو جائیں گے۔11جون 2013 سے 16 وزارتوں کے خفیہ فنڈ ختم کر دیئے گئے ہیں، آیندہ سے انٹیلی جنس ایجنسیز سیکرٹ فنڈز استعمال کرسکیں گی، خفیہ ادارے کے سیکرٹ فنڈز کو آڈیٹر جنرل پاکستان آڈٹ کرے گا۔ سیکرٹ فنڈ ختم کرنے سے حکومت کو 6 ارب روپے کی بچت ہو گی۔