چھٹی سے دسویں کلاس تک کمپیوٹر ٹیبلٹس دئیے جائیں گے: وزیر تعلیم

 Computer Tablets

Computer Tablets

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے چھٹی سے دسویں کلاس تک کے طلبہ کی درسی کتابیں ختم کر کے انہیں کمپیوٹر ٹبلٹس دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک برطانوی فرم اور کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن کے ساتھ اگلے مہینے وزیر اعلی پنجاب کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط ہوں گے۔

رانا مشہود نے بتایا کہ کمپیوٹر ٹیبلٹس کی تیاری پر پانچ ہزار روپے کا خرچہ آئے گا۔ یہ کمپیوٹر ٹیبلٹس تمام طلبہ میں تقسیم کی جائیں گی اور کتابیں اس میں فیڈ کر دی جائیں گی۔ اس سے طلبہ کو بھاری بستوں سے بھی نجات مل جائے گی۔