چونسٹھ سالہ تاریخ میں پہلا صدر ہوں جو عزت کے ساتھ رخصت ہو رہا ہوں، صدر زرداری

President Zardari

President Zardari

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملکی چونسٹھ سالہ تاریخ میں پہلا صدر ہوں جو عزت کے ساتھ رخصت ہو رہا ہوں۔ صدرآصف علی زراری نے کہاہے کہعزت کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہورہا ہوں، 64سال کی تاریخ میں کسی صدر نے عزت کے ساتھ اپنی مدت پوری نہیں کی، آج مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے، نواز شریف کی حکومت کی حمایت کریں گے اور معاشی چینلجز اور دہشت گردی کی خلاف حکومت کی مدد کریں گے۔

صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں صدر آصف زرداری کا کہناتھاکہ جب میں نے کہا تھاکہ تاریخ بنانے نکلے ہیں، ہیڈلائنز نہیں، لوگ میری بات سمجھ نہ سکے،ہم پر جو تنقید ہوتی رہی دوسروں کو اس سے سیکھنا چاہیے، سیاستدان عوامی نمائندے ہیں، ان پر تنقید عوام کا حق ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین بہترین دوست ہے، پالیسیوں کے تسلسل کیلیے میاں صاحب کو چینی وزیراعظم سے ملوایا،بے نظیر بھٹو بھی آج اتفاق کریں گی کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، صدر زرداری نے کہاکہ تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج تسلیم کیے ۔صدر آصف زرداری نے کہاکہ ملک میں 25 سے 30 ایگزیکٹوز آئے،اگرایک گھر میں اتنے باورچی بھی تبدیل ہوں تو گھر میں کھانا بھی صحیح نہیں بنتا۔