ساٹھ فیصد سی این جی مالکان چور ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ

 Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے اوگرا کے خلاف دائر کیس خارج کر دیا. سی این جی مالکان کی جانب سے اوگرا کے خلاف دائر کیس کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد اور جسٹس اسد اللہ چمکنی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی. اس موقع پر چیف جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ساٹھ فیصد سی این جی مالکان چور ہیں۔ مردان، کوہاٹ اور کرک میں غیر قانونی گیس کنکشن کاٹنے کا حکم دیا تھا۔ یہ کنکشن کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

اگر ان کنکشنز کے باعث آگ لگی تو پورے ملک کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی اسے روکنے میں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے سی این جی مالکان کی جانب سے اوگرا کے خلاف دائر کیس خارج کر دیا۔

سی این جی مالکان نے اوگرا کے خلاف دائر کیس میں موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں گیس پریشر کم دیا جا رہا ہے اور اس میں اضافہ کیا جائے۔