اسکردو اور گھانچے کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

By-Elections

By-Elections

اسکردو (جیوڈیسک) گلگت بلتستان اسمبلی کی دو نشستوں جی بی ایل اے 9 اسکردو 3 اور جی بی ایل اے 23 گانچھے 2 پر ضمنی انتخابات شروع ہوگئے ہیں۔ اسکردو کی نشست پیپلز پارٹی کے امیدوار نے چھوڑی لیکن اب حکمراں جماعت کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں۔ گلگت بلتستان لیجسلیٹو اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ جی بی ایل اے 9 اسکردو 3 پر ووٹروں کی کل تعداد 23 ہزار 614 ہے۔55 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

یہ نشست پیپلز پارٹی کے وزیر شکیل احمد کی جانب سے وزارت سے استعفی دینے اور جج بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ تاہم اب پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں۔ مسلم لیگ ن کے حاجی فدا محمد ناشاد اور آزاد امیدوار سید عباس موسوی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دوسری جانب جی بی ایل اے 23 گانچھے 2 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے علی سلطان اور آزاد امیدوار محمد اقبال کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے مفتی عبداللہ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔