سکردو: سیاحوں کے قتل کیخلاف ٹور آپریٹرز کا احتجاج

Skardu

Skardu

سکردو (جیوڈیسک) میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کے خلاف سیکڑوں ٹور آپریٹرز نے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ سکردومظاہرین نے حسینی چوک سے پریس کلب تک مارچ کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

خیمہ پریس کلب کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے بلتستان ایسوسی ایشن آف ایڈونچر ٹورز آپریٹرز کے عہداداروں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کا قتل تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے جس سے پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم سازش کی گئی ہے۔