اسکردو (جیوڈیسک) اسکردو میں پہلی بار ونٹر اسپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، کھلاڑیوں نے برف پر فٹ بال ، والی بال ، پولو اور ہاکی کھیل کر انوکھی تاریخ رقم کردی۔
سخت ٹھٹھراتی سردی، برف سے ڈھکی زمین ، خوبصورت اور دلوں کومسحور کردینے والی دھن یہ اسکردو کا علاقہ حسین آبادہے، جہاں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ میں خون کوگرما دینے والے کھیل کھیلے گئے۔
حسین آباد میں ہونے والے ونٹر اسپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول میں پاک فوج کے جوانوں نے مقامی دھنوں پر خوبصورت رقص پیش کیا، توکھیل اور بھی دلچسپ لگنے لگے،فٹ بال کے کھلاڑی آدھی آستین کی شرٹ اور نیکر میں ملبوس برف کے میدان میں اترے تو شائقین داد وتحسین دیے بغیر نہ رہ سکے۔
والی بال ، پولواورمقامی کھیل ہاکی کو نہ صرف کم عمر بلکہ 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں نے بھی اپنے انداز میں کھیلا۔