اسکیٹ بورڈنگ کرنے کے شوقین کتے

Skate Boarding

Skate Boarding

پیرس (جیوڈیسک) اسکیٹ بورڈنگ کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتا کیونکہ اس میں دھیان اور توازن دونوں کو قائم رکھنا ہوتا ہے لیکن فرانس کے دوکتے اس میدان کے بھی ماہر نکلے۔

فرانس میں ایک شخص کے پاس دو ایسے وفادار اور محبت کرنے والے پالتو کتے ہیں جو اسکا مختلف کاموں میں ہاتھ بٹاتے ہیں۔ یہ کتے ناصرف اپنے مالک کے ساتھ شاپنگ کرتے نظر آتے ہیں۔

بلکہ فارغ اوقات میں انہیں پیرس کی سڑکوں پر ماہرانہ انداز میں اسکیٹ بورڈنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنی اسکیٹ بورڈنگ صلاحیتوں پر نازاں یہ دونوں کتے مصروف شاہراہوں پر انتہائی اطمینان سے بچوں اور بڑوں کے بیچوں بیچ اسکیٹنگ کرتے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالیتے ہیں۔