سکھیکی (جیوڈیسک) میں موٹر سائیکل کی گدھا گاڑی سے ٹکر میں دو نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ موٹر سائیکل پر تین نوجوان ندیم، ذیشان عرف چاند اور اسد محلہ حاجی پورہ سے سکھیکی منڈی کی طرف جا رہے تھے۔
رات دس بجے کے بعد جب قبرستان کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی گدھا گاڑی سے ٹکر اگیا جس کے نتیجہ ندیم اور ذیشان موقعہ پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی اسد زخمی ہو گیا جسے ایک نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔