آسٹریلیا (جیوڈیسک) اور نیوزی لینڈ میں سکیئنگ ورلڈ کپ کے شاندار مقابلے جاری ہیں، امریکہ اور ناروے کے کھلاڑیوں نے سلوپ سٹائل ایونٹ ٹائٹل جیت لیا۔ نیوزی لینڈ میں جاری سکئینگ کے عالمی مقابلوں میں دنیا بھر سے بہترین کھلاڑی اپنی منفرد اور شاندار پرفارمنسسز دکھانے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔
امریکہ کے نیکولس نے سکی سلوپ سٹائل ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ دفاعی چیمپئن برطانوی سکائر جیمز ووڈز دوسری اور آسٹریلیا کے رسل ہینشاہ تیسری پوزیشن پر رہے۔
خواتین کا ٹائٹل ناروے کی ٹائرل کے نام رہا، دوسری جانب آسٹریلیا میں ہونیوالی سکئینگ ریس میں روس کے الیکزینڈر نے ٹائٹل جیتا جبکہ خواتین ایونٹ میں روس ہی کی مارینا سر فہرست رہیں۔