جلد کی خطرناک بیماری کا شکار ڈھائی سالہ آمنہ علاج کی منتظر

Skin Disease

Skin Disease

کراچی (جیوڈیسک) بچے اگر ہنسنا بھول جائے تو پورا گھرانہ اداس ہو جاتا ہے، معصوم آمنہ بھی جلد کے ایک ایسے موذی مرض میں مبتلا ہے، جس نے اس کی اور اس کے اہل خانہ کی زندگی کے سارے رنگ چھین لیے ہیں۔

ننھی آمنہ کا رونا یوں ہی نہیں، مرض ہی ایسا ہے کہ درد سے آنسو نکل جاتے ہیں۔ ڈھائی سالہ یہ معصوم پری پیدائشی طور پر جلد کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے، ستم بالائے ستم یہ کہ آمنہ کی پیدائش کے بعد باپ کی نوکری چلی گئی، غربت نے ایسے ڈیرے جمائے کہ رفتہ رفتہ سب ختم ہو گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق آمنہ کو جلد کی جینیا تی بیماری ہے، جس میں نکلنے والے دانوں میں پانی اور خون بھر جاتا ہے اور خارش سے یہ دانے پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی بیماری نے آمنہ کی آنکھوں اور گلے کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایک تو غربت اوپر سے یہ بیماری، بے بس والدین سے ننھی پری کی یہ حالت دیکھی نہیں جاتی، مگر استطاعت نہ ہونے کے باعث علاج کی سکت سے محروم ہیں اور منتظر ہیں کسی مسیحا کے۔