پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں قانون بنا کر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
صوبائی اسمبلی سے یہ قانون آئندہ چند دنوں میں منظور ہو جائے گا۔ وزیر بلدیات نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ قانون منظور ہوتے ہی آئندہ ہفتے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی مہم کوتوسیع دے کر پشاور کو مکمل طور پر صاف ستھرا شہر بنائیں گے جس کے بعد گرین ویلی پشاور کے نام سے شجر کاری مہم کا آغا زکیا جائے گا۔