اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ جس کے بعد اسلام آباد میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں فائرنگ کا پہلا واقعہ کھنہ پل کے ساتھ واقعہ مدرسے کے قریب پیش آیا۔ جہاں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔
جس سے تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دوسرا واقعہ تھانہ مارگلہ کے قریب تھنے کے قریب پیش آیا۔ جس سے ایک شخص میر واعظ اور اسکا دو سال کا بیٹا زخمی ہوا۔ زخمی بچہ کچھ دیر بعد اسپتال میں چل بسا۔ لاشوں اور زخمیوں کو پمز اسپتال پہنچایا گیا جہاں مرنے والوں کے لواحقین نے پہنچ کر شدید احتجاج کیا۔
کھنہ پل کے قریب مشتعل افراد نے ایکسپریس وے بلاک کر دی۔ پولیس کے مطابق کھنہ پل کے قریب پیش آنے والے واقعہ کا تھانہ شہزاد ٹان پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ وفاق المدارس کی جانب سے کھنہ پل فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کھنہ پل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا نام قاری عارف جبکہ طالبعلم شاکر شامل ہیں۔ اہلسنت والجماعت کی جانب سے اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے بھکر اور اسلام آباد واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔