سلاٹر ہائوس اور دیگر مقامات پر چھاپے مار کر بڑی تعداد میں مضر صحت گوشت قبضہ میں لے لیا

Harmful Meat

Harmful Meat

جھنگ : صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک اور ڈی سی او کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ لائیو سٹاک کے افسران نے سلاٹر ہائوس اور دیگر مقامات پر چھاپے مار کر بڑی تعداد میں مضر صحت گوشت قبضہ میں لے لیا جبکہ ملوث قصابوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرو ا دیئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر مشتاق احمد زار کے مطابق مختلف عوامی شکایا ت کی روشنی میں شہر بھر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر بیمار جانوروں کے125من مضر صحت گوشت کو قبضہ میں لیکر چار قصابوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے سلاٹر ہائوسوں میں اچانک چھاپے مار کر بیمار جانوروں کو ذبح کرنے اور ویٹرنری ڈاکٹروں کی جعلی تصدیقی مہریں بھی برآمد کی گئی ہیں اور اس ضمن میں بھی کاروائی جاری ہے۔ڈی او لائیو سٹاک نے مزید بتایا کہ مضر صحت اور اضافی نرخوں پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن کا سلسلہ جاری ہے۔