نیویارک (جیوڈیسک) غلامی کے خاتمے کا عالمی دن 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن غریبوں ، نسلی گروپوں ، اقلیتوں اور تارکین وطن ، نادار خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف اظہار ہمدردی کیا جاتا ہے۔ غلامی کے خاتمے کا عالمی دن اقوام متحدہ کی جانب سے 1995 کو پہلی مرتبہ منایا گیا۔
اس دن کا بنیادی مقصد عوام میں انسانیت کی آزادی کا شعور متعارف کروانا ہے تاکہ ان لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہو جن کے پیدا ہوتے ہی غلامی کا طوق پہنا دیا جاتا ہے۔ اس دن کے ذریعے جدید دور میں غلامی کے طرز کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔
افراد کی سمگلنگ ، بچیوں کی جبری شادی، چائلڈ لیبر کی بدترین شکلیں ، جنسی استحصال جیسے سنگین جرائم کا خاتمہ اس دن کے مقاصد میں شامل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 21 ملین مرد ، خواتین ، بچے غلام ہیں۔ بین الاقوامی تنظیم آئی ایل او غلام لوگوں کی نجات کے حوالہ سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
2007 میں اقوام متحدہ نے ٹرانس اٹلانٹک غلاموں کی تجارت کے خاتمے کی 200 ویں سالگرہ منائی ، تب سے 2008 2 دسمبر کو یہ دن منایا جاتا ہے۔ انسانی سمگلنگ سے جڑے ہر فرد کے خلاف کارروائی کرنا تمام ممالک کی ذمہ داری ہے۔
پوری دنیا میں کسی بھی ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری نہیں ہو رہی۔ انسان کو طرح طرح کی غلامی کا سامنا ہے ، جیسے ، معاشی ، اقتصادی، سماجی اور معاشرتی ہم سب کومل کرغلامی سے نجات پانے کے کوشش کرنا ہو گی۔