محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔قاری اشفاق سعیدی

لیہ + کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اگر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ ہوتے تو نہ جنت ہوتی نا دوزخ، نا عرش ہوتا نہ فرش اور کچھ نہ ہوتا۔ یہ سب ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ سے ملا۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے اندھیروں میں اجالا ہوا۔ محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم سے پہلے عرش و فرش اور درختوں کے پتوں پر اپنے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام لکھ دیا تھا۔

محمد کی غلامی کا طوق اپنے گلے میں ڈال کر ہم ترقی کر سکتے ہیں اوریہود و نصاریٰ کے مضموم عظائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔جن لوگوں کی آنکھوں پر جہالت اور فرقہ پرستی کے پردے پڑے ہوئے ہیں وہ اپنی علیحدہ دکان چمکانے کیلئے میلاد کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ اگر علماء دکانداری ختم کر کے ایک میز پر بیٹھ جائیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز ودھیوالی میں سردار غلام محمد خان سیہڑ کے ڈیرے پر محفل میلاد کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ کی صدارت پیر آف چھتر شریف سید محمد غوث شاہ گیلانی نے کی۔ قاری اشفاق سعیدی نے کہا کہ اگر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ ہوتے تو نہ جنت ہوتی نا دوزخ ، نا عرش ہوتا نہ فرش اور کچھ نہ ہوتا۔

یہ سب ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ سے ملا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے جہالت کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں اجالا ہوا۔ اس موقع پر اللہ بخش خان سیہڑ ، عمر دراز خان سیہڑ ، ممتاز خان سیہڑ ، ذوالفقار خان سیہڑ ، ملک خضر سیال ، طارق پہاڑ ، قاری مشتاق ، غلام دستگیر سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

قاری اشفاق نے کہا کہ 14 سو سال قبل بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا جشن منایا گیا تھا اور استقبال کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر علماء ڈگمگا جائیں تو مقتدین تباہ و برباد ہو جائیں۔ علماء کو اپنا کردار پیش کرنا ہو گا۔ اس موقع پر معروف نعت خوان احمد علی حاکم ، محمد صفدر کوکب ، امام بخش سمیت دیگر نے نعتیہ کلام پیش کیا۔

Mehfil Milad

Mehfil Milad