جاگتی آنکھوں سے سپنے دیکھنے کی باتیں تو سب نے سنی ہونگی پر دنیا میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو سوتی آنکھوں سے مصوری کے میدان میں جھنڈے گاڑ رہا ہے۔ ایک برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق لی ہیڈون ایک غیر معمولی شخص ہے جسے قدرت نے چار سال کی عمر سے ہی ایک انوکھی طاقت سے نوازا ہے۔
لی ہیڈ ون نے دعوی کیا ہے کہ وہ جاگتے ہوئے صرف ڈرائونی تصاویر بنا سکتا ہے جبکہ سوتے ہوئے وہ مکمل خدو خال سے تصاویر اور ڈرائنگ بناسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیڈ ون نے اب تک سو سے زائد تصاویر نیند کی حالت میں تخلیق کی ہیں جن میں سے چار آنکھیں اور ایک خاتون کی تصویر نمایاں ہیں۔