نیند بکنے لگی، سوئے گا کوئی اور نیند آپ کی پوری ہو گی

Sleep Rather

Sleep Rather

ممبئی (جیوڈیسک)جن لوگوں کی نیندیں اڑ جائیں وہ سونے کے لیے کوئی بھی قیمت دے سکتے ہیں،نیند خریدنا عملی زندگی میں تو ممکن نہیں،البتہ نصیرالدین شاہ نے اپنی فلم سونا سپا میں ایسا ضرور کر دکھایا ہے۔دولت،شہرت اور منصب کے لالچ نے انسان سے نیند چھین لی ہے،لوگ سونا چاہتے ہیں۔

مگر دنیا کی فکریں انہیں سونے نہیں دیتیں،اس گھمبیر مسئلے سے نمٹنے کے لیے سونا سپا نے نیند بیچنا شروع کر دی ہے۔اس سپا میں لوگ نیند خریدنے آتے ہیں۔صبح،دوپہر،شام اور رات کی نیند ،پیسے دیں نیند خریدیں اور گھر جائیں۔

آپ کی جگہ کوئی اور سوئے گا اور آپ کی نیند پوری ہو جائے گی۔مگر اس میں ایک گڑ بڑ ہے،آپ کے خوابوں کی دنیا بھی اسی کی ہو گی جسے کرائے پر سلایا گیا ہے۔تجسس سے بھرپور یہ دلچسپ فلم بائیس مارچ کو ریلیز ہو ری ہے۔