مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گونواز گو کا نعرہ سچ ثابت کر کے دکھائیں گے سیاسی دہشت گردی نے جمہوریت کی جڑ یں کھوکھلی کردی ہیں نیا پاکستان ہی عوام کی تقدیر بدلے گا۔ دھرنے ختم ہونے سے عوام دربدر ہوگئے ہیں کہیں بجلی نہیں تو کہیں سوئی گیس کم ہے، ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں افراتفری کا عالم ہے حکمران عوام کو جھوٹے دعوئوں کا لولی پاپ دئیے جا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سانحہ پشاور کے بعد حکومت کے آڑے نہیں آئی لیکن اس کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔ اب عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے نئے ولوے سے تحریک انصاف کا آغاز کرے گی۔ قائد عمران خان اگلے ماہ دھرنوں اور جلوسوں کا اعلان کررہے ہیں اب حکمرانوں کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔