لاہور (جیوڈیسک) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے متعدد ارکان اسمبلی کی جعلی ڈگری پر نااہلی نے عمران خان کی قلعی کھول دی ہے۔ وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ حصول اقتدار کیلئے جذباتی نعرے لگا کر انتشار پھیلانا عمران خان کا ایجنڈا ہے۔
تحریک انصاف کے متعدد ارکان اسمبلی کی جعلی ڈگری پر نااہلی نے عمران خان کی قلعی کھول دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا جعلی ڈگری والوں کو ٹکٹ بیچنے پر عمران خان پارٹی قیادت سے استعفیٰ دیں گے؟ تحریک انصاف کے جعلی ڈگری والے وزراء نیا پاکستان تشکیل دے رہے ہیں۔