سلواکیہ کے کوہ پیما چوٹی سر کرنے پاکستان پہنچ گئے

Slovakia

Slovakia

سلام آباد (جیوڈیسک) آ سلام آباد سانحہ دیا میر کے بعد الپائین کلب پاکستان نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کام شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں سلواکیہ کے کوہ پیما گلگت میں چوٹی سر کرنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔

سلواکیہ کے کوہ پیما گلگت میں وادی نگر کے دیران پہاڑ کو سر کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ دیران پہاڑ کی بلندی سات ہزار دو سو پچہتر میٹر ہے۔ سلوواکیا کے کوہ پیما پیٹر سکورک نے کہا کہ پاکستان نے حملے کے باوجود ہمیں کوہ پیمائی کی اجازت دی۔ پاکستان کے سیکورٹی انتظامات بہتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے لوگ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔