اسلام آباد (جیوڈیسک)ہائی کورٹ نے نادرا سمارٹ کارڈ میں کمپیوٹرائزڈ چپ کی تنصیب کا ٹھیکہ روک دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نجی کمپنی کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا۔
کہ مخصوص کمپنیوں کو ٹھکیہ دینے کیلئے دیگر کمپنیوں کو نااہل قرار دیا گیا، عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور نادرا سمیت بولی میں حصہ لینے والی دیگر کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جون کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔