میری سمارٹ نیس کا راز، سب کچھ کھانا اور ورزش ہے : نکول کڈمین

Nicole Kidman

Nicole Kidman

ہالی وڈ (جیوڈیسک) امریکی، آسٹریلوی اداکارہ نکول کڈمین کا کہنا ہے کہ اس کو جو اچھا لگے وہ کھا لیتی ہے لیکن اس سلسلے میں زیادتی نہیں کرتی اور احتیاط کے ساتھ کھاتی ہے۔ 47 سالہ اداکارہ نے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے خوراک کے سخت شیڈول پر عمل نہیں کرتی بلکہ سب کچھ کھاتی ہے ، اور مناسب مقدار میں کھاتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری سمارٹ نیس کے پیچھے کوئی خفیہ راز نہیں ہے ، صرف متوازن غذا ہے۔ البتہ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کرتی ہوں۔ کیونکہ صحت مند اور فٹ رہنے کے لئے ورزش کو چھوڑا نہیں جا سکتا بلکہ تمام خواتین کو اس کے لئے کچھ وقت نکالنا چاہئے۔

نکول کڈمین اکیڈیمی ایوارڈ سمیت کئی عالمی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے، اور اداکار ٹام کروز کی سابقہ بیوی ہے۔ آج کل اس کے شوہر نیوزی لینڈ کے سنگر اور میوزک ڈائریکٹر کیتھ اربن ہیں۔