سمارٹ فون کے زیادہ استعمال سے مختلف طبی مسائل سامنے آتے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق موبائل کے استعمال سے زیادہ دیر تک گردن جھکے رہنے سے پٹھوں میں کھنچاؤ پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے چہرے اورگردن کے نرم ٹشوزمتاثر ہوتے ہیں اور یوں وقت سے پہلے گردن اور چہرے پر جھریاں پڑجاتی ہیں اور آپ جلدی بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق ان مسائل سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے مسلسل استعمال سے پرہیز کریں اور وقتاً فوقتاً گردن کی مشق بھی کرتے رہیں جب کہ موبائل فون کو ٹیکسٹ پیغامات کے لیے استعمال کرتے ہوئے جہاں تک ہو سکے فون کو کبھی ہاتھوں میں اونچا پکڑنا چاہیے۔
کبھی چہرے کے بالکل سامنے اور کبھی اس طرح کہ گردن زیادہ سے زیادہ حد تک سیدھی ہو۔