اسمارٹ فون کی فروخت پہلی بار 1 ارب سے تجاوز کرگئی

Smart Phone

Smart Phone

واشنگٹن (جیوڈیسک) دنیا بھر میں اسمارٹ فون کی فروخت 2013 میں پہلی بار 1 ارب یونٹس سے تجاوز کر گئی جبکہ کورین کمپنی سام سنگ نے اپنی سرفہرست پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔

مارکیٹ ریسرچ فرم آئی ڈی سی کے سروے کے مطابق گزشتہ سال اسمارٹ فون کی فروخت 38.4 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 4 لاکھ رہی جس میں سرفہرست اسمارٹ فون فروخت کنندہ سام سنگ کا حصہ 31.3 فیصد اور ایپل کا 15.3 فیصد رہا۔

سروے کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 1 ارب 80 کروڑ موبائل فون فروخت کیے گئے جس میں سے اسمارٹ فون کا حصہ 55 فیصد رہا۔