نیویارک (جیوڈیسک) اسمارٹ فون کے بعد اب اسمارٹ ٹرین بھی تیار کر لی گئی، الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے اسٹیشنز اور راستوں کی معلومات کے علاوہ مفت انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے،روس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹرین لوگوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے گی، ٹرین میں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے مفت انٹرنیٹ کی سہولت دی گئی ہے۔
ٹرین میں الیکٹرانک سسٹم بھی موجود ہے جس کے ذریعے مسافروں کو اسٹیشنز اور راستوں سے متعلق آگاہی ملے گی، حکام کے مطابق اس عمل سے حادثات میں بھی کمی آئے گی، اسمارٹ ٹرین اپنے جدید اور منفرد ہونے کے باعث لوگوں میں مقبولیت اختیار کر چکی ہے۔