ایس ایم سی المنائی پاکستان کے تحت ڈنر گالا اور محفل غزل آج منعقد ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی پاکستان کے تحت 10ویں سالانہ ونٹر میٹنگ کے سلسلے میں”ڈنر گالا”(آج) مورخہ 23دسمبر2014ء بروز منگل 8بجے شب شہر کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ممبر سنڈیکٹ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی پروفیسر ڈاکٹر الطاف ہاشمی ہونگے ۔ڈنر گالا میں ملکی و بین الاقوامی سطح سے آئے ہوئے سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل ڈاکٹرزاور اُن کی فیملی شرکت کرینگے۔