ایس ایم سی المنائی پاکستان کے تحت وائٹ کورٹ کی تقریب آج منعقد ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کی بین الاقوامی تنظیم (ایس ایم سی المنائی پاکستان)کے زیر اہتمام 10 ویں سالانہ ونٹر میٹنگ 2014ء کے تحت “وائٹ کورٹ تقریب”(آج) مورخہ 24 دسمبر2014ء بروز بدھ صبح ساڑھے آٹھ بجے منعقد ہوگی تقریب میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے فرسٹ ائر کے طلباء و طالبات کو وائٹ کورٹ پہنائے جائیں گے اس موقع پر ایس ایم سی المنائی پاکستان کے تحت المنائی ڈے کے حوالے سے امراض قلب میں جدید تحقیق کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں ملکی و بین الاقوامی امراض قلب کے ماہرین خصوصی لیکچر دینگے۔