سمیڈا انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ اسکیم شروع کرے گی

SMEDA

SMEDA

سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) خواتین کے کاروباری اداروں کی ترقی کیلئے انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ سکیم شروع کرے گی. سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار احمد نواز سکھیرا کے مطابق خواتین کیلئے مخصوص اسکیم کے تحت اتھارٹی گریجویٹ خواتین کی معاونت کرے گی۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کی معاونت سے ان کیلئے قرضہ کی اسکیم شروع کی جائے گی۔

قرضے کے حصول کے بعد سمیڈا خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے کاروباری اداروں کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا ملک بھرمیں کام کرنے والے اداروں کے روابط میں بہتری کیلئے ایس ایم ای کلب کے قیام کی بھی خواہشمند ہے۔ جس سے ہمسایہ ممالک کی منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔ جس سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔