مسکراتے اونٹ نے مصری نوجوانوں کو ‘ہیرو’ بنا دیا

Smiles

Smiles

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری نوجوان حسام انتیکا نے اپنے دوستوں کے ساتھ کچھ اس طرح ‘سیلفی’ بنائی کہ پس منظر میں ایک ‘مسکراتا’ اونٹ بھی نمایاں نظر آیا۔ سوشل میڈیا پر یہ منفرد تصویر بہت زیادہ مقبول ہوئی۔ نوجوانوں نے اونٹ کو چارا کھلایا اور پھر اس سے کچھ دیر کھیلتے رہے۔

بعد میں انہیں اونٹ کے ہمراہ سیلفی بنانے کا شوق چرایا لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ سیلفی کے پس منظر میں کھڑا اونٹ مسکرا رہا تھا۔ اس تصویر کو حسام نے سوشل میڈیا کے ذریعے پوسٹ کیا۔ صبح بیدار ہونے پر اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ ان کی ‘منفرد سیلفی’ جنگل میں آگ کی طرح پھیل کر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔

اس تصویر پر کئے جانے والے تبصروں میں ایک تبصرہ نگار نے اپنے پر لطف تبصرے میں کہا کہ ٹھیک ہے ایک عام سے نوجوان سے اونٹ کے ساتھ تصویر بنوا کر فیس بک پر مشہوری حاصل کر لی تاہم یہ بات اپنی جگہ محل نظر ہے۔

کہ اونٹ عمومی طور پر مسکراتا نہیں، میرا گمان ہے کہ سیلفی کے شوقین نوجوانوں نے یقیناً اونٹ کو کچھ ایسی چیز کھلائی کہ جس سے اس کے صحرائی جہاز کے چہرے پر ‘مسکراہٹ’ بکھری۔