ممبئی (جیوڈیسک) آرٹ اور کمرشل فلموں کی ورسٹائل اداکارہ سمیتا پاٹیل کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے ہیں۔ بالی ووڈ کی چاکلیٹی اداکارہ سمیتا پاٹیل 17 اکتوبر 1955ء میں پونا میں پیدا ہوئیں۔ وہ تھوڑا عرصہ اداکاری کے میدان میں رہیں لیکن ان مٹ نقش چھوڑ گئی۔
ایک دہائی کے اندر انہوں نے 80 فلموں میں اپنے دور کے نامور سٹارز دلیپ کمار، امیتابھ بچن، نصیر الدین شاہ، راج ببر اور راجیش کھنہ کے مقابلے میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ابھی وہ پردہ سکرین پر کامیابیاں سمیٹ رہی تھیں کہ 13 دسمبر 1986ء کو بیٹے پرتیک ببر کی پیدائش کے وقت کچھ پیچیدگیاں پیدا ہونے کے باعث صرف 31 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔