تمباکی نوشی فالج کے جان لیوا حملے کا باعث بن سکتی ہے: تحقیق
Posted on August 15, 2016 By Mohammad Waseem صحت و تندرستی, معلومات
Smoking
ہیلنسکی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کی عادت سے فالج کی جان لیوا قسم برین ہیمرج کا خطرہ دو گنا ہوجاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی میں کمی یا اس کو ترک کرنے سے یہ خطرہ نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا کہ تمباکو نوشی کو ترک کرنا آسان نہیں ہوتا لہذا اس کے لیے ضروری ہے کہ ایسے افراد کو ہر ممکن معاونت اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے۔