کروڑ لعل عیسن : 5 کروڑ روپے سے ایمرجنسی بلاک اور آپریشن تھیٹر کی تعمیر کے بعد ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کی کاوشوں سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کروڑ میں ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سرجری کے آلات ، نشہ کی مشینیں، الٹراسائونڈ مشینیں ، گائنی ٹیبلز ، بے بی انکیوبیٹر اور فرنیچر تک فراہم کردیا گیا۔ جیسا کہ پہلے آپریشن مریضوں کو الٹراسائونڈ اور انشہ کی مشین کیلئے شدید گرمی میں لیہ جانا پڑتا تھا لیکن اب ان تمام سہولیات کیلئے زیادہ دور نہیں جانا پڑے گا۔ ایم ایس کروڑ اور عملہ ہسپتال کا ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کو خراج تحسین۔
تفصیل کے مطابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کی خصوصی کاوشوں سے کروڑ ہسپتال میں PPL کے تعاون سے نشہ کی مشین ، الٹراسائونڈ مشین ، ڈایا تھری مشین ، بے بی انکیو بیٹرز ، ایمرجنسی ٹرالیاں اور سرجری کا بہٹ زیادہ سامان اور ساتھ ساتھ مریضوں کے بیٹھنے کیلئے فرنیچر بھی مہیا کر دیا گیا۔ اب مریضوں کو پہلے کی طرح شدید گرمی میں لیہ جانے کی ضرورت نہ ہو گی۔ تمام سہولیات کروڑ ہسپتال میں ہی فراہم کی جائیں گی۔
ایم ایس کروڑ نے اپنے تمام ڈاکٹرز اور سٹاف سمیت ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کا شکریہ ادا کیا کہ اب بہتر انداز میں مریضوں کی خدمت کی جائے گی۔ حلقہ کے عوام سابق صدر مرکزی انجمن تاجران طارق پہاڑ ، شیخ نذیر حسین ، ملک اسماعیل کھوکھر ، سابق صدر بار سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ ، سردار احمد خان شہانی ، سابق ناظمین سردار غلام عباس خان سیہڑ ، ملک اختر حسین سامٹیہ ، ملک غلام اکبر سامٹیہ ، چوہدری محمد سرور گجر ، چوہدری ذوالفقار علی گجر ، چوہدری پرویز اختر ، چوہدری مشتاق احمد ، حاجی عامر خلیل ، عبدالحمید گھلو ، حاجی خورشید انصاری ، ملک امان اللہ جکھڑ ، محمد رمضان ساجد ، محمد اسماعیل راجپوت ، شیخ عتیق الرحمن نے صاحبزادہ فیض الحسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کی کاوشوں سے پہلے ہی 5 کروڑ روپے سے ایمرجنسی بلاک آپریشن تھیٹر کی تعمیر جاری ہے اب ایک کروڑ روپے کا سامان بڑا کارنامہ ہے۔