لاس اینجلس (جیوڈیسک) منشیات اسمگلروں کے خلاف آپریشن میں برآمد ہونے والی سو ملین ڈالر کی رقم کی چوری کا الزام آرنلڈ پر لگ گیا، ہالی ووڈ ایکشن فلم سبوتاژ کا نیا ٹریلیر جاری کر دیا گیا۔
دنیا کے خطرناک ترین منشیات کے اسمگلروں کے خلاف فوجی آپریشن کی سربراہی آرنلڈ کر رہے ہیں، کامیاب آپریشن کے بعد کمانڈر کو چوری اور ساتھی فوجیوں کے قتل کے الزام کا سامنا ہے۔
سسپنس اور سنسنی خیز مناظر سے بھر پور اس فلم میں آرنلڈ ان الزامات کو غلط ثابت کرنے کی کوشش میں نظر آتے ہیں، فلم آئندہ برس اپریل میں پردہ سکرین کی زینت بنے گی۔