لاہور (جیوڈیسک) کسٹم حکام نے لندن سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے پائلٹ سمیت تمام عملے کو لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا۔
کسٹم حکام کے مطابق لندن سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے کیبن کریو سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور غیر ملکی کرنسی بر آمد ہوئے۔ کسٹم حکام نے تمام ائر ہوسٹسزاور فلائٹ اسٹیورڈز کے سامان کی تلاشی لی تو ان میں سےبھی غیر ملکی قیمتی موبائل برآمد ہوئے۔ یہیں پر بس نہیں۔
پائلٹ عامر ہاشمی جو پالپا کے چیئرمین بھی ہیں۔ ان سے بھی کسٹم حکام نے 5 ہزار پاؤنڈز برآمد کر لئے۔ کسٹم حکام نے تمام کیبن کریو کو حراست میں لے لیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق پی آئی اےحکام اور کسٹم حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔