صنعا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Snaa

Snaa

یمن(جیوڈیسک)کے دارالحکومت صنعا میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔صنعا: یمن کے دارالحکومت میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں طیارے کا پائلٹ موقع پر ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یمن کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک فوجی سنچوئی لڑاکا طیارہ دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر گرا جس سے عمارت میں آگ لگ گئی۔ ذرائع نے حادثہ میں پائلٹ کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔

تاہم طیارہ گرنے سے رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد معلوم نہ ہوسکی۔ ایک فوجی عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طیارہ ایک تربیتی مشن پر تھا اور یہ گرنے سے قبل فضا میں ہی تباہ ہو گیا تھا۔ اس کا ملبہ عمارت پر گرا جس کے باعث اس عمارت میں آگ لگ گئی۔