سناکشی سنہا اور عمران ہاشمی کی ہالی وڈ میں انٹری پر رضامندی

Snaksy Sinha, Imran Hashmi

Snaksy Sinha, Imran Hashmi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اسٹار سناکشی سنہا اور عمران ہاشمی نے بھی ہالی وڈ میں انٹری پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ دونوں ستارے اینی میٹڈ فلم ریو 2 کے ہندی ورژن میں آواز کا جادو جگائیں گے۔

دبنگ گرل سناکشی سنہا اور عمران خان فلم کے مرکزی کرداروں جیول (Jewel ) اور بلو (Blu) کے کرداروں میں آواز بھریں گے۔

انگریزی ورژن میں اینی ہیدروے اور جیسی ایسن برگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ سناکشی کا کہنا ہےکہ یہ زندگی کا نیا اور منفرد کام ہے جس کا تجربہ انہیں پوری زندگی یاد رہے گا۔