یادداشت بہتر بنانی ہے تو فیس بک استعمال کرنا ضروری

Facebook

Facebook

اپنے ذاتی تجربات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مستقبل میں انہیں یاد رکھنا آسان بنا دیتا ہے ۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے ۔ کارنیل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کسی چیز کو لکھ لینا بعد میں لوگوں کو اس بارے میں یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے اور ایسا ہی کچھ فیس بک ، انسٹا گرام ، سنیپ چیٹ یا ذاتی بلاگ پر اپنے تجربات شیئر کرنے سے ہوتا ہے۔

آسان الفاظ میں فیس بک پر اپنے ذاتی تجربات کو شیئر کرنا آپ کی یادداشت کو بہتر بناتا ہے ، تاہم تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پوسٹس کے متضاد اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں ، یعنی اگر ہم ڈیجیٹل معلومات پر انحصار کرنے لگیں تو تفصیلات کو زیادہ آسانی سے بھولنے لگتے ہیں ، تاہم یادداشت بہتر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اگر لوگ اپنے ذاتی تجربات کو یاد رکھنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین طریقہ ہے کہ انہیں آن لائن ڈال دیں ۔ ان کے بقول اپنے تجربات کو لوگوں کے لیے لکھنے کے عمل پر سماجی فیڈ بیک بھی ملتا ہے ، جس سے لوگوں کے لیے ان تجربات کو یاد رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق انسانی یادداشت منتخب چیزوں کو زیادہ یاد رکھتی ہے ۔ سوشل نیٹ ورکس سائٹس اس حوالے سے بہترین ثابت ہوتی ہیں۔