شنگائی (جیوڈیسک) ڈزنی لینڈ کی سیر کرنے کے لیے اب امریکہ جانے کی ضرورت نہیں چین کے شہر شنگائی میں بھی ڈزنی لینڈ تھیم پارک تیار ہو گیا ہے۔ ڈزنی لینڈ شنگھائی کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تاہم اس کا باقاعدہ افتتاح کل کیا جائے گا۔
یہ امریکہ سے باہر بننے والا والٹ ڈزنی کا سب سے بڑا پارک ہے جو سات مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
ڈزنی کا سب سے بڑا قلعہ بھی اس پارک میں تعمیر کیا گیا ہے۔ پارک کی تعمیر میں ساڑھے پانچ ارب ڈالر کی لاگت آئی۔ پارک میں فلمی مناظر اور جادوئی دنیا کو حقیقت کا روپ دیا گیا ہے۔