سنجھورو کے قریب دیہہ 28 جمرائو کے گائوں ڈپٹی گوٹھ میں پچیس سالہ نوجوان حاکم علی جمالی نے معذوری سے تنگ آ کر بندوق کے فائر کر کے خود کشی کر لی
Posted on August 26, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
سنجھورو : سنجھورو کے قریب دیہہ 28 جمرائو کے گائوں ڈپٹی گوٹھ میں پچیس سالہ نوجوان حاکم علی جمالی نے معذوری سے تنگ آ کر بندوق کے فائر کر کے خود کشی کر لی۔ نوجوان ایک ٹانگ سے معذور تھا۔ معذور کے رشتہ داروں نے صحافیوں کو بتایا کہ خود کشی کرنے والا نوجوان معذوری سے تنگ تھا۔
ان کے والد کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ ان کا دوسرا بھائی بھی معذور ہے۔ان کے گھر کے مالی حالات انتہائی خراب ہیں۔ سنجھورو پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سنجھورو میں پوسٹ مارٹم کراکر لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔