سنجھورو تھانہ کی حدود میں راہزنی کی وارداتیں بڑھ گئیں تین موٹر سائیکل چھین لی گئیں، مزاحمت پر 4 افراد زخمی ہو گئے

سنجھورو تھانہ کی حدود میں بھائی خان رستی پر نا معلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر شبیر احمد ملک اور اس کے بیٹے ندیم ملک کو شدید زخمی کر کے موٹر سائیکل، موابائل فون اور نقد رقم چھین کر فرا ر ہوگئے۔

راہزنی کے واقعہ کے خلاف گائوں ایم اے لطیف کے سینکڑوں رہائشیوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ڈی ایس پی سنجھورو کی یقین دہانی کے بعد شہریوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔

دریں اثناء سنجھورو تھانہ کی ہی حدود میں نواب شاہ روڈ پر 11 نمبر پلی کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے امید علی سنجرانی کو زخمی کر کے موٹر سائیکل چھین لی۔تیسری واردات میں 39 چک کے قریب محمد یوسف چانگ کو نا معلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر زخمی کردیا۔