اسلام آباد (جیوڈیسک) میں شروع ہونے والے بتیسویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں ورلڈ ایمیچر اسنوکر چیمپیئن محمد آصف کو نظر انداز کیے جانے پر پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق نیشنل گیمز کی مشعل روشن کرنے کی تقریب میں سابق لیجنڈز سمیت مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن محمد آصف جس نے پاکستان کو ورلڈ چیمپیئن اورایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن بنایا اس کو افتتاحی تقریب سے نظر انداز کیا جانا مایوس کن بات ہے۔