کراچی (جیوڈیسک) عالمی چیمپئن محمد آصف سڑک پر آگئے، رینکنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کراچی آنے والے عالمی چیمپئن رکشہ میں سفر کر رہے ہیں۔ اسنوکر کہ عالمی چیمپئن محمد آصف کو ورلڈ ٹائٹل جیتنے پر پیسہ ملا نہ ایوارڈ سے نواز گیا، اب وہ کراچی نیشنل چیمپئن شپ کھیلنے آئے تو رکشے پر سفر کر رہے ہیں۔
آصف کہتے ہیں کہ حکومت ان کی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی مقروض ہے۔ کراچی جیمخانہ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں ورلڈ چیمپئن کو بیٹھا کر ان کو ان کا حق دلانے کہ بڑے بڑے دعوے کئے گئے، لیکن پریس کانفرنس ختم ہوئی تو انصاف دلانے والے عالیشان گاڑیوں میں اور آصف رکشے میں چلے گئے۔