لندن (جیوڈیسک) سنوکر میں میچ فکسنگ کرنے والے انگلینڈ کے سٹیفن لی پر 12 سال کی پابندی لگا دی گئی۔ لندن سے جاری ہونے والی پابندی کی خبر نے سپورٹس حلقوں میں تہلکا مچا دیا ہے۔
کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی طرح سنوکر کے انگلش کھلاڑی سٹیفن لی میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے۔ سنوکر کی عالمی باڈی نے میچ فکسنگ کے الزام ثابت ہونے پر سابق عالمی نمبر 5 کھلاڑی کو 12 سال کے لئے سنوکر سے آٹ کر دیا۔ انگلش کیوئسٹ پر 2008 اور 2009 کے دوران 7 میچ فکس کرنے کا الزام تھا۔