اسنوکر : محمد آصف کو پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا، عالمگیرشیخ

Alamgir Shaikh

Alamgir Shaikh

کراچی (جیوڈیسک) اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتنے والے محمد آصف کو پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا، محمد آصف نے دسمبر میں ورلڈ اسنوکر کا ٹائٹل جیتا تھا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے ذرائع کو بتایا کہ عالمی چیمپئن محمد آصف کو پرائڈ آف پرفارمنس کیلئے منتخب کیا گیا ہے، انہیں 14 اگست کو اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسنوکر کے کھلاڑی کو پرائڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازنا خوش آئند ہے، لیکن اگر اس ایوراڈ کے ساتھ ساتھ انہیں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ڈیرھ کروڑ روپے بھی مل جائیں تو ان کے مسائل حل ہوجائیں گے، محمد آصف نے گزشتہ سال صوفیہ میں ورلڈ امیچر اسنوکر کا ٹائٹل جیتا تھا، جبکہ ایشین چکس ریڈ بال کا ٹائٹل بھی محمد آصف کے پاس ہے۔